القدس فورس ڈپٹی کمانڈر

ایران کی القدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر محمد حجازی چل بسے

Spread the love

القدس فورس ڈپٹی کمانڈر

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایران کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس

کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل محمد حجازی چل بسے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی سپاہِ

پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)نے ایک بیان میں ان کی وفات کی اطلاع دی اور بتایا کہ وہ دل کے

عارضے میں مبتلا تھے اور اسی سے ان کی موت واقع ہوئی ہے لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

مرحوم حجازی کو جنوری 2020 میں القدس فورس کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کی عراق کے

دارالحکومت بغداد پر امریکا کے ایک میزائل حملے میں ہلاکت کے بعد ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

وہ 1956 میں اصفہان شہر میں پیدا ہوئے تھے۔انھوں نے 1979 میں سپاہِ پاسداران انقلاب میں شمولیت

اختیار کی تھی اور 10 سال سے زیادہ عرصے تک اس سپاہ کے تحت باسیج ملیشیا کے سربراہ رہے

تھے۔2008 میں انھیں آئی آر جی سی کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔وہ تہران میں آئی آر جی سی کی

ثاراللہ بیس کے 2009 میں کمانڈر رہے تھے۔اسی فوجی اڈے کو ایرانی دارالحکومت میں احتجاجی

مظاہروں پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس اڈے سے تعلق رکھنے والی باسیج ملیشیا اور

دوسری فورسز نے اسی سال ایران میں منعقدہ متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہروں

کو کچلنے میں اہم کردارادا کیا تھا۔یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر2011 میں محمد حجازی پر بعد

از انتخابات احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں مرکزی کردار ادا کرنے پر پابندیاں عاید

کردی تھیں۔

القدس فورس ڈپٹی کمانڈر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply