الزامات غلط ،اپوزیشن چوری اپنے گھرمیں تلاش کرے،مظفر شاہ

Spread the love

الزامات غلط اپوزیشن چوری

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض

سر انجام دینے والے سید مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جانبداری کے الزامات

مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اپوزیشن چوری اپنے گھر سے تلاش کرے،ان کے 7لوگوں نے جان بوجھ

کر ووٹ ضائع کئے، انتخاب سے قابل ہدایات دیں اور اعتراض یا غلطی درست کرانے کا بار بار کہا،

بحیثیت پریزائیڈنگ افسر صاف شفاف الیکشن کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے

گفتگومیں انکا کہنا تھا اپوزیشن کے سات سینیٹرز نے خود سے اپنے ووٹ ضائع کئے اور حامیوں نے

جان بوجھ کر امیدوار کے نام پر سٹیمپ لگائی تا کہ ان ووٹوں کو ضائع کیا جائے۔ جو 7 ووٹ ضائع

کئے گئے تھے وہی ووٹ ڈپٹی چیئرمین کو مل گئے، سوال تو یہ بنتا ہے اس میں ضائع کیوں نہیں ہوا،

یا درست کیوں نہ کیا گیا۔ مظفر حسین شاہ نے کہا ڈاکٹر حفیظ شیخ کے الیکشن میں سات ووٹ ضائع

ہوئے، سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں جی ڈی اے کے صدر الدین شاہ کے بھی سات ووٹ ضائع

کئے گئے اور صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا صدرالدین کے نام پر سٹیمپ لگایا گیا، یہ ووٹ مسترد

شدہ ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ میں چیلنج نہیں ہو سکتی ، آئین میں پارلیمان کی

کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کی گنجاش نہیں ۔ اپوزیشن کے دوستوں کا اعتراض ہے کہ میرا نام

پریزائیڈنگ افسر کیلئے صدر مملکت نے دیا اور وزیراعظم کی طرف سے دیا گیا جبکہ اس وقت

صدر نے اسحاق ڈا رکو پریزائیڈنگ افسر تجویز کیا تھا، اسحا ق ڈار کو سب جانتے ہیں، اس کے بعد

سردار یعقوب کو پریزائیڈنگ افسر تجویز کیا گیا۔ مظفر حسین شاہ نے کہا جن ووٹوں کو مسترد کیا گیا

ان میں سٹیمپ ایک ہی طرز کے تھے، اپوزیشن کو چوری اپنے گھر میں ڈھونڈ نے کی ضرورت ہے

،لیکن ہارنے والے شکست کو تسلیم نہیں کرتے۔

الزامات غلط اپوزیشن چوری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply