معاشرے میں نفرت و تقسیم کو فروغ، مالی منافع مقدم الزامات جھوٹ، زکربرگ

معاشرے میں نفرت و تقسیم کو فروغ، مالی منافع مقدم الزامات جھوٹ، زکربرگ

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) الزامات جھوٹ زکربرگ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سوشل میڈیا

معاشرے میں نفرت اور تقسیم کو فروغ دیتی ہے یا اس سے بچوں کو نقصان

پہنچتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی

پر مالی منافع کومقدم رکھنے کے الزامات محض جھوٹ ہیں۔ فیس بک کے بانی

کا مزید کہنا تھا کہ یہ دلیل کہ کمپنی جان بوجھ کر ایسے مواد کو فروغ دے رہی

ہے جو لوگوں کو مالی منافع حاصل کرنے کے لیے ناراض کرتا ہے، مکمل طور

پر غیر معقول ہے۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ ہم اشتہارات سے پیسہ کماتے ہیں اور مشتہرین ہمیں بتاتے رہتے

ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے اشتہارات کسی بھی بدنیتی یا اشتعال انگیز مواد

کے ساتھ دکھائے جائیں۔ زکر برگ نے مزید کہا کہ میں کسی بھی ٹیک کمپنی

کے بارے میں نہیں جانتا جو ایسی مصنوعات بناتی ہے جو لوگوں کو ناراض یا

افسردہ کرتی ہے۔ تمام اخلاقی اور تجارتی مراعات اور مصنوعات مخالف سمت

کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

=-،-= فیس بک کو مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، وائٹ ہاﺅس

وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظر فیس

بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ

ہاﺅس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس

بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا جب فیس بک

کے سابق پروڈکٹ ڈائریکٹر فرانسس ہوگن نے کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ

کمپنی بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور منافرت کی پالیسی پرعمل

پیرا ہے۔

الزامات جھوٹ زکربرگ ، الزامات جھوٹ زکربرگ ، الزامات جھوٹ زکربرگ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply