0

اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

Spread the love

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ جمعرات کوترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پا کستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جب کہ بھارت سے بھی مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا جارہا ہے تاہم پاکستان اور بھارت متفق ہوں تو ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Reply