اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے زیر اہتمام پُر وقار جشن میلاد مصطفیْٰ 0

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے زیر اہتمام پُروقار جشن میلاد مصطفیٰ

Spread the love

نیویارک (ارشد چوہدری سے) اقوام متحدہ پاکستان مشن

Journalist Arshed Chodhary from USA

عید میلاد النبیْ کے مبارک دن کے موقع پر امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام

متحدہ میں پاکستان مشن میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کو

منانے کے لیے ایک محفل میلاد تقریب منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں پاکستان

مشن کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ جشن میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک

سے کیا گیا بعد ازاں سرکار دو عالمْ کی مدہت سرائی میں نعتیں پیش کی گئیں اور

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے رسول اللہ

صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اقوام متحدہ میں

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس دن کو

منانا اپنے مقدس فریضہ سمجھتے ہیں، جو کہ اللہ تعالیٰ کی ان تعلیمات پر عمل

کرنا ہے جو ہمیں ان کے پیارے نبی کریم ْ کے ذریعے بھیجی گئی ہیں اور پوری

انسانیت کو نجات کا راستہ فراہم کرتی ہیں۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف خدا کے

رسول ہیں بلکہ اپنی ذات پاک میں ایک مکمل نمونہ بھی ہیں جن کی تعلیمات نے

پوری امت اور دنیا کے لیے رہنما اصول مقرر کیے ہیں۔ رحمت اللعالیمن حضرت

محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اقدس مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر

عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامابی حاصل کی جا سکتی ہے- آج کے اس

بابرکت دن کے موقع پر ہم بحیثیت مسلمان تجدید عہد کرتے ہیں کہ سرکار دو

عالم مولا کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر ہر ممکن

عمل کریں گے تاکہ وطن عزیز پاکستان کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کا

نمونہ بنا سکیں اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے حصے کی خدمات کو کما

حقہ ہو سرانجام دیں-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جشن میلاد النبی ْ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے

منایا گیا اور عاشقان نے سرکار دو عالمْ کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی بسر

کرنے کے عہد کی تجدید کی، میلاد النبی کے موقع پر نعت خوانی، قرآت کے

مقابلوں کے علاوہ سیرت النبیْ کانفرنسز، سیمینارز، محافل مشاعرہ، جلوس اور

ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکار دوعالمْ کی سیر ت اقدس پرروشنی ڈالی

گئی، جبکہ محبوب خدا کے فضائل سے بھی نئی نسل کو آگاہ کیا گیا-

اقوام متحدہ پاکستان مشن ، اقوام متحدہ پاکستان مشن ، اقوام متحدہ پاکستان مشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply