khabar i hai jtnonline1

بھارت دہشتگرد کا پاکستانی موقف، عالمی ادارے اقوام متحدہ نے ” سچ ” کی مہر تصدیق ثبت کر دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک،واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) اقوام متحدہ منیر اکرم

عالمی ادارے اقوام متحدہ نے پہلی بار پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی

کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر سے بھی

پڑوسی ممالک کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، بھارتی قوانین انسانیت کی نفی، اقوام متحدہ

———————————————————————
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے

عالمی ادارے کی رپورٹ اس بات کا عالمی ثبوت ہے کہ پاکستان میں دہشت

گردی افغانستان سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بھی ہے۔

بھارت پر دہشتگرد عناصر کیخلاف ایکشن لینے کیلئے عالمی دباؤ

ادھر سفارتی ذرائع نے عالمی ادارے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے

ہوئے کہا ہے کہ بھارت پر دہشت گرد عناصر کیخلاف ایکشن لینے کیلئے عالمی

دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستان کی قیادت افغانستان میں موجود

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طا لبان

پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں رہ کر پاکستان میں دہشت گرد

کاروائیاں کرواتے ہیں۔ نور ولی محسود، قاری امجد اور تحریک طالبان پاکستان

کے تر جمان محمد خراسانی پاکستان میں کئی دہشت گرد واقعات کی ذمہ داری

قبول کر چکے ہیں-

افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے

خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر

پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان میں موجود دہشتگرد

عناصر سے پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔

بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیوں کو بےنقاب کر دیا، پاکستان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے

کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیوں کو بےنقاب کر دیا۔ پاکستانی سفیر

نے کہا کہ بھارت نفرت انگیز، انتہا پسند اور دہشتگرد پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،

بھارت خطے کے تمام ممالک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کہہ چکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے

ہیں، کرائے کےدہشت گردوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا اعتراف کیا

گیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا سٹاک ایکسچینج حملے میں دہشت گردوں کو بھارتی پشت

پناہی حاصل تھی، اےپی ایس، چینی قونصلیٹ پر حملے میں بھی بھارتی پشت

پناہی تھی-

بھارتی دہشتگردی کے شواہد سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے

مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا ہندوتوا انتہا پسند سوچ بھارت اور خطے میں انتشار کی سب سے بڑی وجہ ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت روکے، بھارتی جارحیت نہ روکی تو روانڈا، بوسنیا جیسی صورت حال جنم لے سکتی ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اقوام متحدہ منیر اکرم

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply