khabar i Hai jtnonline

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی انتہائی خطرناک پیشگوئی

Spread the love

نیویارک، جنیوا( جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) اقوام متحدہ خطرناک پیشگوئی

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بین

الحکومتی پینل کی جانب سے دنیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں

انسان کا کردار کس حد سے زیادہ اور واضح ہے۔ جبکہ دنیا کے معروف

سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والی دہائیوں میں دنیا کے تمام علاقوں

میں موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافہ ہو گا، گرمی کی لہریں بڑھیں گی، گرمیوں کا

موسم طویل اور سردی کا دورانیہ کم ہو جائے گا-

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ

رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق

خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں

انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، عالمی حدت 2030ء تک 1.5 ڈگری

سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنگلات، مٹی

اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے

کمزور ہو جائے گی، دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے

گا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں انسانی

سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ

زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت

بڑے خطرے کی بات ہے۔

=-= خبر آئی ہے کے عنوان سے مزید پڑھیں ( =-= سٹوریز =-= )

بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج ( آئی پی سی سی ) کی جاری ہونے والی تازہ

رپورٹ کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی آبی چکر کو تیز کرتے ہوئے زیادہ شدید

بارشوں اوراس کی وجہ سے سیلاب کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں زیادہ شدید

خشک سالی کا باعث بن رہی ہے۔ ” موسمیاتی تبدیلی 2021ء فزیکل سائنس بیسز ”

کے عنوان سے یہ رپورٹ آئی پی سی سی ورکنگ گروپ I نے تیار کی، جسے 6

اگست کو آئی پی سی سی کے 195 ممبران نے ورچوئل سیشن کے دوران منظور

کیا جو 26 جولائی سے شروع ہو کر دو ہفتوں تک جاری رہا۔ تازہ ترین رپورٹ

کے مطابق ساحلی علاقوں میں 21 ویں صدی کے دوران سمندر کی سطح میں

مسلسل اضافہ دیکھنے میں آئے گا، جس سے نشیبی علاقوں میں ساحلی سیلاب اور

ساحلی کٹا میں اضافہ ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سطح سمندرکے شدید

واقعات جو پہلے 100 سال میں ایک بار رونما ہوتے تھے اس صدی کے آخر تک

ہر سال سامنے آ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ خطرناک پیشگوئی ، اقوام متحدہ خطرناک پیشگوئی ،

اقوام متحدہ خطرناک پیشگوئی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply