0

بھارتی ہٹ دھرمی، اقوام متحدہ بے بس، مسئلہ کشمیر باہمی تنازع قراردیدیا

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن بیوورورپورٹ)

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے عالمی ادارہ مسئلہ

کشمیر کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرچکا، امید ہے پاکستان اور بھارت باہمی

تنازعات کا حل بات چیت سے نکالیں گے، گزشتہ روز نیویارک میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کےلئے

کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں، دونوں ملکوں کے درمیان بامعنی مذاکرات کی

یہ بھی جانیئے:…. جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے اصل ذمہ دار….

ضرورت ہے، تاہم اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس

نے یہ یقین دہانی ضرور کرائی کہ پاک بھارت مذاکرات کے فروغ کے لیے تعاون

کو تیار ہوں۔ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر رپورٹ سے متعلق انکا کہنا

تھا اقوام متحدہ واضح طور پر اس سمت میں اپنا کردار ادا کرنے سمیت بھارتی

سفاکیت کا پردہ چاک کرچکی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری

مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply