191

اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھو چکی، سربراہ پاک بحریہ

Spread the love

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے کہا ہے اقوام متحدہ فلسطین

اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ہفتہ کو انٹرنیشنل ٹائم کانفرنس سے

خطاب میں انکاکہنا تھا امن مشق 2019میں 45ممالک پر مشتمل مشرق و مغرب کی

بحریہ جمع ہوئی ہیں، دنیا کی 90فیصد تجار ت سمندر سے ہوتی ہے، جس کےلئے سمندر

میں امن قائم کرنا ضروری ہے، تاہم سمندر میں اسوقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک

زمین پرامن نہ ہو۔ دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں، کیا اسلامی ملکوں

میں عدم استحکام کسی منصوبے کا حصہ ہے؟۔ بین الریاستی دہشتگردی نے ریاستوں کو ہلاکر

رکھ دیا ہے، ایسے میں یہ سوال کیا جاتا ہے کیا اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھوچکی، بدقسمتی سے

اس کا جواب جی ہاں ہے کہ اقوام متحدہ واقعی اپنی اہمیت کھوچکی ہے۔

سی پیک ایک معاشی و تجارتی منصوبہ ہے، اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں، گوادر کا نیول بیس افواج

پاکستان کا ہے، کراچی کی طر ح گوادر پر بھی دوست ممالک کے بحری جہاز آسکتے ہیں۔

Leave a Reply