افواج کے انخلا کیلئے

افواج کے انخلا کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ کابل پہنچ گیا

Spread the love

افواج کے انخلا کیلئے

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری سامان لے جانے والا کارگو ہوائی

جہاز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے جو بھاری جنگی سازو سامان لے کر جمعرات کی

سہہ پہر افغانستان سے روانہ ہوگا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائنی کارگو ایئر لائن کا

انتتونو این225 ماریہ کارگو جہاز گذشتہ رات یوکرائن کے کییو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا

تھا، یہ خصوصی فلائٹ اے ڈی بی 359 ایف افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح تین

بج کر 44 منٹ پر کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترا۔ ایوی ایشن کی آن لائن ویب سائٹس کے مطابق

دسمبر1988میں پہلی اڑان بھرنے والا دنیا کا یہ سب سے بڑا اور 32 سال پرانا اسٹریٹجک ہوائی

جہاز ہے جس کا کابل آمد اور وہاں سے اگلی منزل کےلئے روانگی کا سرکاری شیڈول تو جاری نہیں

کیا گیا ہے لیکن ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یوکرائن کی سول رجسٹریشنUR-82060کا حامل انتونو

این225 ماریہ جمعرات کی سہ پہر کابل سے اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق

افغانستان سے 20 سال بعد امریکا اور اتحادی افواج کا انخلا حتمی مرحلے میں ہے اور بھاری جنگی

سازو سامان خصوصی کارگو طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

افواج کے انخلا کیلئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply