Cycle Race

گریٹ افواج پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے انعقاد کا اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) افواج پاکستان سائیکل ریس

صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ادریس حیدر خواجہ کی ہدایات پر افواج پاکستان

میں شامل آرمی، نیوی، ایئرفورس، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے

اداروں اور سرحدوں کی نگہبان فورسز کے شہداء اور حاضر سروس افسران و

جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن (SOA)،

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن ( SCA ) اور پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسو سی

ایشن ( PASWA ) کے زیر اہتمام 22 نومبر بروز اتوارکو ” گریٹ افواج پاکستان

زندہ باد سائیکل ریس “ کا انعقاد مزار قائد سے گلبرگ پیالہ ہوٹل تک ہوگا۔

=—= افواج پاک سائیکل ریس ٹھیک 8.30 بجے صبح شروع ہو گی

یہ اعلان سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ، SOA

کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، PASWA کے جنرل سیکریٹری غلام

محمد خان اور SCA کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم اعوان نے خصوصی بریفنگ

میں کیا۔ اس موقع پر ریس کے سپانسر ایم اے رانا آئل ٹریڈرز کے CEO مصباح

الحق، کراچی ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ جہانگیر عالم

بھٹی صدر قمرزمان برکی بھی موجود تھے۔ سائیکل ریس کے چیف آرگنائزر کلیم

اعوان نے بتایا ریس ٹھیک صبح 8:30 بجے مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ

سے روانہ ہوگی اور گرومندر، تین ہٹی، ڈاکخانہ لالوکھیت، لیاقت آباد فلائی اوور،

عائشہ منزل، واٹر پمپ، سہراب گوٹھ ، نیپا فلائی اوور، مری ڈرائیو ان فلائی

اوورسے واپس ہو کر شفیع موڑ، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی سے ہوتی

ہوئی پیالہ ہوٹل گلبرگ پہنچ اختتام پذیر ہوگی۔

=—= پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات، گولڈن ٹرافیاں تقسیم کی جائینگی

پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں نقد انعامات، گولڈن ٹرافیاں، شیلڈز اور خصوصی

اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ ڈی جی رینجرز سندھ ، کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی

جی ٹریفک کراچی سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیز نے سائیکل ریس کے

پر امن انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، دوران ریس 40 کلومیٹر کے ایریا

کو حصار میں لے لیا جائے گا۔ ریس کے چیف جج انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد سہیل

بلوچ اور چیف آفیشل انٹرنیشنل سائیکلسٹ سید اعجاز احمد شاہ ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

افواج پاکستان سائیکل ریس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply