afghanistan 0

افغان و اتحادی افواج کی کارروائیاں، 15 طالبان،2 داعشی دہشتگرد ہلاک

Spread the love

افغان صوبہ ننگر ہار میں اتحادی افواج کے فضائی حملے اور افغان فوج کے زمینی آپریشن میں 15طا لبا ن اور2 داعشی دہشت گرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔ صوبہ سمنگان میں 2مسلح گروہوں میںتصادم سے ایک خاتون سمیت 10افر ا د جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ میں 7طالبان ہلاک ہوگئے ، پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج نے 201 سلیا ب کور نے ننگر ہار کے ضلع خگوانی میں حکومت کے مخالف دو گروہوں طالبان اور داعش کیخلاف آپریشن کیا جس میں داعش کے 2ارکان ہلا ک ہوئے جبکہ افغان شاہین فورس نے صوبہ سرپل کے ضلع ساد میں آپریشن کرتے ہوئے 8طالبان جنگجوئوں کو ہلاک اور 2کو زخمی کر دیا ۔ تاہم طالبان کی جانب سے اس معاملہ پر کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ادھرافغان صوبہ سمنگان ترجمان گورنر احمد صدیق عزیزی کا کہنا ہے طالبان کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں سے زبردستی زکوٰۃ وصولی کی کوششوں میں 2گروپوں مابین جھڑپ ہوئی جس میںایک خا تون سمیت 10سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے، یہ جھڑپیں 2گھنٹے سے زائد وقت جاری رہیں ، جھڑپوں میں 7طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔علاقے کے لوگ اپنی حفاظت خود کر رہے ہیں ۔جھڑپ کے وقت کوئی پولیس موجود نہیں تھی، جبکہ طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول بھی کر لی ہے۔

Leave a Reply