356

فرانس میں ٹرک سے آٹھ افغان مہاجر برآمد، ڈرائیور گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پیرس (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) افغان مہاجر

فرانس میں کالے کی بندرگاہ پر موجود ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سے حکام کو آٹھ افراد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ستمبر اورافغانستان، امن کی نوید یا سیراب؟

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان میں سے چار بچے ہیں اور انہیں جسمانی درجہ حرارت میں کمی کی شکایت کے ساتھ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ٹرک میں درجہ حرارات منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تھا

بتایا گیا ہے کہ اس ٹرک میں درجہ حرارات منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ان مہاجرین کا تعلق افغانستان سے تھا۔ پولیس نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

یاد رہے روزگار کیلئے ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان، پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک کے باشندے یورپ کی جانب سفر اختیار کرتے ہیں اس کی خاطر وہ غیر قانونی طریقہ تک استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے- ایسی خبریں اکثر سننے کو ملتی ہیں-
افغان مہاجر

Leave a Reply