afghanistan

افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

Spread the love

افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر

کابل(جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرنے سے تین

سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی

فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر صوبہ میدان وردک میں گرکر تباہ ہوگیا۔افغان

وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حادثہ میدان وردک کے

ضلع جغاتو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 سکیورٹی

اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر

حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ انہوں نے اس کو نشانہ بنایا تاہم سرکاری حکام کی

جانب سے طالبان کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔وزارت دفاع کا

بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو زخمی سکیورٹی ممبران کی منتقلی کیلئے اس علاقے

میں بھیجا گیا تھا۔دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار نہیں ہوا بلکہ انہوں نے اس کو نشانہ بنایا تاہم سرکاری

حکام کی جانب سے طالبان کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply