افغان طالبان کی یلغار کے باوجود امریکی انخلاء پر عمل جاری رہیگا، پینٹاگون

افغان طالبان کی یلغار کے باوجود امریکی انخلاء پر عمل جاری رہیگا، پینٹاگون

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) افغان طالبان کی یلغار

پینٹاگون نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر عملدرآمد

بدستور جاری رہے گا۔ پریس سیکرٹری جان کربی نے معمول کی نیوز بریفنگ

میں ایک سوال کے جواب میں بتایا اگرچہ طالبان کی بڑھتی یلغا ر میں اضافہ ہوا

ہے اور انہو ں نے مزید اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے لیکن فی الحال ہم پر اس کا

کوئی اثر پڑنے کا امکا ن ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا چیئرمین چیفس آف سٹاف جنرل میکنزی انخلاء کے

کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس وقت تک آدھا انخلاء ہو چکا ہے، مکمل انخلاء

کے بعد افغانستان میں صرف سفارتی مراکز کی حفاظت کیلئے امریکی سکیورٹی

کا عملہ باقی رہ جائے گا۔ تاہم وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ہر

روز افغانستان کی صورت حال کا نیا ڈیٹا سامنے آتا ہے جس کا باقاعدگی سے

پینٹاگون میں جائزہ لیا جاتا ہے، اسلئے ستمبر سے پہلے امریکی منصوبے میں

تھوڑی بہت تبدیلی آ سکتی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان سے یہ سوال کیا گیا کہ ایسی

اطلاعات مل رہی ہیں کہ انخلاء کے بعد کچھ کنٹریکٹرز افغانستان میں موجود رہ

سکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں ان کو معاوضہ امریکہ کی بجائے افغان حکومت

ادا کرے گی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا افغان فوج اور خصوصاً افغان ایئر

فورس کی سپورٹ کیلئے کنٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں

جن کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ یاد رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے

اعلان کر رکھا ہے کہ گیارہ ستمبر تک فوجی انخلاء مکمل ہو جائے گا۔

افغان طالبان کی یلغار

Leave a Reply