افغان طالبان کا خواتین کیلئے شریعت کے تحت موثر انتظامیہ لانے کا اعلان

افغان طالبان کا خواتین کیلئے شریعت کے تحت موثر انتظامیہ لانے کا اعلان

Spread the love

کابل، قندوز(جے ٹی این انٹرنیشنل نیوز) افغان طالبان کا خواتین

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان

کیا ہے کہ جلد افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اور موثر انتظامیہ

قائم کی جائیگی۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا ماضی کی حکومت میں خواتین

کی وزارت نام نہاد تھی، ہم خواتین کیلئے انتظامیہ اسلامی اصولوں کے فریم

ورک میں بنائیں گے اور انتظامیہ کو کسی وزارت یا وزارت کی سب ڈویژن کا

نام دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ماضی میں خواتین کی وزارت نے افغان

خواتین کی زندگی کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا، وزارت ہونے کے باوجود دیہی

علاقوں میں خواتین بنیادی حقوق سے محروم رہیں، جبکہ اب افغان خواتین کیلئے

شریعت کے تحت طاقتور اورمو ثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔ ترجمان طالبان

ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا

کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں، تاہم شرعی حدود میں رہتے ہوئے

تعلیم کی اجازت دی جائیگی، انتظامات کی تکمیل اور لڑکیوں کیلئے سکول جانے

کے آغاز کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا، تب تک میڈیا سے گزارش

ہے کہ منفی رپورٹنگ سے پرہیز کرے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ادھر دارالحکومت کابل میں خواتین نے وزارت امور خواتین کے سامنے مظاہرہ

کیا، مظاہرے میں سول سوسائٹی و خواتین سماجی کارکن شریک تھیں، جنہوں

نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ

خواتین کو تعلیم اور کام کرنے کا حق دیا جائے۔ دریں اثناء افغانستان کے

سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے، افغان وزارت

اطلاعات کے مطابق افغان وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی

ادائیگی شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے

صدرمقام قندوز سٹی میں جنگ سے متاثرہ کاٹن فیکٹری اتوار کے روز دوبارہ

کھل گئی ہے۔ صوبہ میں محکمہ زراعت کے سربراہ مولوی امان اللہ نے فیکٹری

کو دوبارہ کھولنے کی تقریب میں کہا 24 گھنٹوں میں 110 ٹن کاٹن بنانے کی

صلاحیت رکھنے والے پلانٹ سے سیکڑوں افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں

گے۔

افغان طالبان کا خواتین ، افغان طالبان کا خواتین ، افغان طالبان کا خواتین

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply