افغان طالبان کا امریکہ سے اختلافات میں کمی، فوجی انخلا معاملے پر پیش رفت کا دعویٰ

Spread the love

کابل(جے ٹی این آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان امن مذاکرات کا

چھٹا دورجاری ہے اس ضمن میں ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کے مطابق

افغانستان سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے حوالے

سے دونوں فریقین نے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ شاہین نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں

اس پیش رفت کی اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا افغانستان سے غیر ملکی افواج کے

مکمل انخلا کے حوالے سے خصوصی امریکی نمائندے زلمے خیلیل زاد کیساتھ

جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اختلافات بھی دور ہو رہے ہیں۔ شاہین

کے بقول تجاویز موجود ہیں تاہم کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید

بات چیت درکار ہے۔

Leave a Reply