افغان طالبان نے کابل حکومت کی مذاکراتی پیشکش مسترد کر دی
افغان طالبان نے کابل حکومت سے مذاکراتی عمل کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ ماہ ریاض میں امر یکہ سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کی امن کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کسی ایسے مذاکر اتی عمل میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کابل حکومت کے نمائندے بھی موجود ہوں ۔ ا فغا ن طالبان نے دبئی میں ہونےوالے مذاکرات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونےوالے امن مذاکرات میں امریکی وفد سے مصا لحتی بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور امید کرتے ہیں تمام ا سٹیک ہولڈرز ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے کابل حکومت کو مذاکراتی عمل سے دور رکھیں گے،افغان حکومت سے باقاعدہ بات چیت نہیں کی جائےگی۔ طالبان، امریکہ اور دیگر علاقائی ممالک کے وفود کے درمیان ایک ملاقات رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ طالبان کے مطابق اس ملاقات میں نامکمل رہ جانے والی بات چیت کو سعودی عرب میں آ گے بڑھایا جائے گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کسی بھی ثانوی بات چیت سے قبل امریکا کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے۔