71

افغان صوبہ ہرات میں ڈرون حملہ، 8 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق

Spread the love

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے ہیرات میں امریکی ڈرون حملے کے

نتیجے میں 8 بچوں سمیت 11 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ۔مقامی شہریوں اور

مقامی ارکان پارلیمنٹ مسعودہ خروکی نے کہا ہے کہ یہ حملہ افغانستان کے

صوبے ہرات کے نواحی علاقے کشک کوہنا میں ہوا جہاں پر ایک ڈرون حملے

کے دوران 11 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے

والوں میں 8 بچے شامل ہیں۔ ورثاء نے جاں بحق ہونے والوںکی نعشیں اْٹھا کر

ہرات کے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

دوسری طرف افغانستان کے نگران وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے کہا ہے کہ افغان

طالبان اور امریکا کے درمیان تشدد میں کمی کا معاہدہ5 روز بعد نافذ ہو جائے گا۔

تشدد میں کمی کا معاہدہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا۔

ادھر افغان صدارتی ترجمان صادق صدیقی نے کہاہے کہ امریکا طالبان معاہدے کی

ہر شق مشروط ہے، امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے افغان صدر کو بتایا

کہ معاہدہ مکمل مشروط ہے۔ امریکا طالبان کے درمیان امن معاہدہ اگلے ہفتے طے

پا جائے گا، افغان حکومت کا مطالبہ جنگ بندی تھا، مگر معاہدہ تشدد میں کمی کی

بنیاد پر ہو رہا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے نمائندے نے بھی فروری کے

آخر تک امن معاہدے پر دستخط کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

Leave a Reply