افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمردادزئی4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Spread the love

افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمردادزئی4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، داد زئی افغان امن اوردیگراہم امورپرمذاکرات کریں گے جبکہ وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمائندے عمرداد زئی پاکستان پہنچ گئے ، عمر داد زئی 11جنوری تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران عمر داد زئی کی دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی ،افغان صدر کے خصوصی نمائندے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستان کے سول اور فوجی رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عمر داد زئی حال ہی میں افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی گفتگو کریں گے، جس میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Reply