افغان صدر کا دورہ پاکستان کا اعلان

Spread the love

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے دورہ کرنے کا

اعلان کرتے ہوئے کہا توقع ہے دورہ پاکستان سے تعلقات بہترہوں گے، سعودی

عرب میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی،تفصیلات کے مطابق

منگل کو افغان صدر اشرف غنی نے عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے

عید کی مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کا اعلان بھی کردیا ،اشرف غنی نے وزیر

اعظم عمران خان سے ہونیوالی ملاقات کو مثبت اور تعمیری قراردیتے ہوئے

کہاہے کہ وہ عمران خان سے اگلی ملاقات 27جون کو اسلام آباد میں کریں گے،

توقع ہے دورہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہوں گے،افغان صدر کا کہنا تھا عمران خان

سے گزشتہ ہفتے اوآئی سی اجلاس میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان سے

ملاقات میں دورہ پاکستان پراتفاق ہوا تھا،عید کے موقع پر انھوں نے 887قیدیوں

کی رہائی کا بھی اعلان کیا اور افغان فورسز اور سرکاری اہلکاروں کو صدارتی

انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صدارتی انتخابات

کوآزاد اور شفاف ماحول میں ہونا چاہیے۔

اشرف غنی

Leave a Reply