President Of Afghanistan Ashraf Ghani

افغان صدرکی طالبان کو براہ راست مذاکرات کی دعوت

Spread the love

افغان صدر اشرف غنی نے حکومت کےخلاف برسرپیکار طالبان کو براہ راست امن مذاکرات کےلئے دعوت دےدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ا فغا ن صدر کا مزید کہنا تھا طالبان کے پاس دو ہی راستے بچے ہیں یا تو افغان عوام کا ساتھ دیں یا پھر دوسرے ممالک کے ہاتھوں استعمال ہو ں ۔ حکومت قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی خواہش افغان عوام کی بھی ہے۔ حکو مت جنگ کے خاتمے اور ملک کی ترقی کےلئے پرعزم ہے۔غیرملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے حوالے سے افغان صدر کا کہنا تھا کوئی بھی ملک ہمیشہ کےلئے دوسرے ملک کی فوج کی مدد نہیں چاہتا لیکن موجودہ صورتحال میں افغانستان کےلئے غیر ملکی فوجوں کی موجودگی ضروری ہے ۔

Leave a Reply