President Of Afghanistan Ashraf Ghani

فریقین الیکشن پر راضی ہوں، میراعہدہ چھوڑنا مسئلہ نہیں، افغان صدراشرف غنی

Spread the love

دوشنبے(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) افغان صدراشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں نئے صدارتی الیکشن

کے لیے فریقین راضی ہوجاتے ہیں تو وہ عہدے سے سبکدوش ہو کر جانشین کو

اختیار سونپ دیں گے، افغانستان میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کیلئے ایشیائی

ممالک کی علاقائی سربراہان کا اجلاس تاجکستان میں ہوا، اجلاس سے خطاب

کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کے انعقاد

کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور اس کے لیے عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار کو ہوں۔

=–= یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرینگے،اشرف غنی

عالمی میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کی بحالی

کے لیے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز میرے

منتخب جانشین کو اختیار سونپنا ہوگا، تاہم افغان صدر نے نگراں حکومت کے قیام

کی امریکی تجویز کو ایک بار پھر مسترد کر دیا، افغانستان میں قیام امن کے لیے

گزشتہ برس امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، تاہم نئے امریکی صدر

جو بائیڈن نے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کی

حتمی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دیا اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں

حکومت کی تجویز پیش تھی، امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے افغان صدر نے

کہا تھا کہ ایسا صرف میری لاش پر ممکن ہو سکتا ہے تاہم انہوں نے ملک میں

نئے صدارتی الیکشن کے انعقاد کا عندیہ دیا تھا اور اب انہوں نے اس ضمن میں

باضابطہ طور پر اس کی پیشکش کردی ہے۔

افغان صدراشرف غنی

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply