افغان سفیر بیٹی اغوا

افغان سفیر کی بیٹی اغوا، تشدد،وزیر اعظم کا نوٹس

Spread the love

افغان سفیر بیٹی اغوا

اسلام آ باد، کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) اسلام آباد میں متعین افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد

کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش ،نامعلوم افراد ستائیس سالہ سیلسلہ خیل کو ہاتھ پاوں باندھ کر

گاڑی میں لے گئے ، لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ،واقعہ گزشتہ روز دوپہر کوڈaxھائی بجے

کے قریب رانا مارکیٹ تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے پچاس روپے

کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اﷲ کے کیمونسٹ ہونے سے متعلق تحریربھی درج تھی۔ اطلاع پر لڑکی

کو ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین کے قریب سے حکمت نامی شخص آفیشل گاڑی میں لے کر گیا۔

پمز ہسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔دریں اثناء واقعہ کے فوراً بعد اسلام آبا د پولیس اور

دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں اور مغوی سے

واقعہ کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں تاہم سلسلہ علی خیل نے پولیس کو وا قعہ سے متعلق

زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا انہیں کچھ یاد نہیں آرہا ۔ نیوز ایجنسی ’’این این آئی ‘‘ کو معلوم ہوا

ہے کہ سلسلہ علی خیل اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کیلئے ٹیکسی میں بلیو ایریا گئی تھیں

اور جب وہ واپس آرہی تھیں تو ایک نامعلوم شخص اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا اور باتوں کے بعد ان پر

تشدد شروع کر دیا ۔بعد میں ان کو ایف سیون کے قریب جہاں ان کی رہائش گاہ ہے چھوڑ دیا گیا تاہم

ہوش میں آنے کے بعد وہاں موجود ایک شخص نے ان کو بتایا یہ ایف سیون کاعلاقہ ہے ۔ عینی شاہدین

کا کہنا ہے ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو باندھا گیا تھا ۔ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے ٹیکسی لی اور

گھر معلوم کر نے کیلئے ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تھری کے سامنے چلی گئیں اور وہاں سے

حکمت نامی شخص کو فون کیا جو بظاہر سفارتخانے کا اہلکار لگتا تھا جو سر کاری گاڑی میں وہاں

سے لے گئے ۔ پولیس کے مطابق اس کے ڈوپٹہ کیساتھ پچاس روپے کا نوٹ باندھ دیا گیا تھا جس

پرتحریر میں ان کے والد کو کمیونسٹ کہا گیا ۔پولیس حکام کاکہنا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے

اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیاہے واقعے میں ملوث ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر پکڑا کر

رپورٹ پیش کی جائے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے تمام

ادارے ترجیحی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات کریں اور تحقیقات میں وفاقی پولیس کیساتھ تعاو ن

کریں۔ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افغان سفیر کے خاندان کیساتھ رابطے میں

ہیں۔دریں اثناء اسلام آباد میں افغان سفیر نجیب اﷲ علی خیل کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد

پردفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روزافغان سفارتخانے نے اطلاع دی کہ

افغان سفیرکی بیٹی پر کارمیں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع پر فوری اسلام آباد

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ وزارت خارجہ اورسکیورٹی حکام سفیر اور ان کے اہل خانہ سے

رابطے میں ہیں اور اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔ ملزموں کا سراغ لگانے اور

انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی

بڑھادی گئی ہے اوراس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا افغان سفیر

کی بیٹی کی پر حملہ ہوا وہ رینٹ کی کار پر تھی، سفارتی مشن کے علاوہ عملے اور ان کے اہل خانہ

کی حفاظت و سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

ادھر افغانستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ سہ پہر کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کو

طلب کر کے اسلاآ باد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا ء پر احتجاج ریکارڈ کیا اور انہیں کہا گیا افغا

ن وزارت خارجہ کا احتجاج پاکستانی وزارت خارجہ اور ریاست کو پہنچایا جائے۔ افغان وزارت

خارجہ پاکستان سے اس ناقابل معافی حرکت کے پیچھے ملوث مجرموں کو فورا کو گرفتار اور سزا

دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ افغان وزارت خارجہ پاکستان سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق پاکستان

میں موجود افغان سفارت کاروں کو سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔ قبل

ازیں ہفتہ کے روز کابل میں افغان وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا پاکستان میں

افغانستان کے سفیر نجیب اﷲ علی خیل کی بیٹی کو جمعہ کو نامعلوم افرا دنے اس وقت اغواء کیا جب

وہ گھر جارہی تھی ، رہائی کے بعد ان کو ایک ہسپتال میں طبی نگہداشت کیلئے رکھا گیا ۔ افغان

حکومت کو اپنے سفارتکار و ں ، ان کے خاندان کے ممبران اور دیگر سٹاف کی سکیورٹی پر تشویش

ہے ۔ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ان کو سزا دی جائے ۔

افغان سفیر بیٹی اغوا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply