پاکستان، امریکا، روس، چین کا افغانستان میں جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان، امریکا، روس، چین کا افغانستان میں جنگ بندی کا مطالبہ

Spread the love

ماسکو (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) افغان جنگ بندی مطالبہ

روس، چین اور پاکستان کیساتھ امریکا نے بھی افغانستان کے متحارب فریقوں سے

فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن نے روس میں منعقد ہونیوالے اجلاس

میں علاقائی امن مذاکرات میں شرکت کے لئے پہلی مرتبہ اپنا ایک سینئر عہدیدار

بھیجا۔ ماسکو کے مذاکرات کا مقصد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان

حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرا ت میں جان ڈالنا تھا۔ دوحہ میں تعطل کا شکار

مذاکرات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ افغان حکومت نے الزام عائد کیا طالبان نے تشدد

کو روکنے کے لئے عدم سنجیدگی پر مبنی رویہ اختیار کیا۔

=-= یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام ناگزیر

بات چیت کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا اس موڑ پر ہمارے چاروں ممالک

نے فریقین سے بات چیت اور ایک امن معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جو افغانستان میں چار دہائیوں سے زیادہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔ بیان میں متحارب

فریقین سے مطالبہ کیا گیا وہ تشدد کی روک تھام اور طالبان موسم بہار اور موسم

گرما میں پر تشدد کارروائیاں نہ کرنے کا اعلان کریں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا

کہ ایک مرتبہ جب امن سمجھوتہ ہو گیا ہے تو چاروں ممالک افغانستان کے لئے

سیاسی و معاشی مدد کو متحرک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

=-= ریاستی ٹیم طالبان کیساتھ ہر موضوع پر بات کیلئے تیار ہے، عبداللہ عبداللہ
————————————————————————————————

ماسکو کے مذاکرات کے بعد افغانستان کی اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کے

چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے ٹوئٹر پر کہا ریاستی مذاکراتی ٹیم طالبان کے ساتھ کسی

بھی موضوع پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے پر امن ماحول

میں مذاکرات کے اگلے دور شروع کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ اور جامع جنگ

بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان جنگ بندی مطالبہ

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

Leave a Reply