afghan war

افغان جنگ، شہری ہلاکتیں ریکارڈ سطح پرپہنچ گئیں،2018ء میں 22 ہزارلقمہ اجل بنے

Spread the love

نیویارک،کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں تقریباً 2 دہائیوں سے جاری لڑائی کے دوران صرف سال 2018 میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے۔

عالمی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ زدہ ملک میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے تباہی پھیلائی اور شہریوں کی ہلاکت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2017 میں 11 فیصد تک اضافہ ہوا اور 3 ہزار 8 سو 4 افراد ہلاک اور 7 ہزار ایک سو 89 زخمی ہوئے۔

رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آج تنازع ختم کرنے سے متعلق امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور ہونے جارہا ہے، جہاں امن کے لیے اْمید کے ساتھ ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی انخلا، ملک میں خانہ جنگی کا باعث ہوسکتا ہے۔

دوحہ میں ہونے والے مذاکرات افغانستان میں برسوں سے جاری تشدد کے خاتمے کے لیے ہورہے ہیں۔ ۔دوسری جانب افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ تدامچی یاماموتو کا کہنا تھا ’یہ وقت ہے کہ اس انسانی مصائب اور سانحے کو ختم کیا جائے، شہریوں کے قتل اور انہیں معذور ہونے سے بچانے کا بہترین طریقہ لڑائی کو روکنا ہے‘۔

Leave a Reply