افغان جامعات مرد خواتین

افغان جامعات میں مرد ، خواتین طالبعلموں کو الگ الگ بٹھانے کا حکم

Spread the love

افغان جامعات مرد خواتین

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے نتیجے میں آنیوالے تعطل کے بعد

ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں میں تدر یس کا عمل ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے، تاہم

طالبان نے ملک کی جامعات میں مردوں اور خواتین کو الگ الگ تعلیم دینے کے حوالے سے قواعد و

ضوابط جاری کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک دستاویز میں کہا گیا ہے جامعات میں مرد اور

خواتین طالبعلموں کو ایک ساتھ نہ بیٹھنے دیا جائے، انھیں الگ الگ بٹھایا جائے اور ضروری ہو تو

اس تقسیم کیلئے پردہ استعمال کیا جائے۔یہ بھی کہا گیا بہترین صورتحال تو یہ ہونی چاہیے کہ خواتین

کیلئے خاتون اساتذہ ہوں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اچھے کردار کے حامل بزرگ مردوں کی خدمات

حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ طالبات کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ عبایہ، چادر اور حجاب یا

پھر نقاب کا لازمی استعمال کریں۔طالبات کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ عبایہ، چادر اور

حجاب یا پھر نقاب کا لازمی استعمال کریں۔

افغان جامعات مرد خواتین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply