افغان تماشائیوں کا میچ کا جشن مناتے پاکستانیوں پر تشدد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہیڈنگلے سٹیڈیم کے باہر افغان تماشائیوںنے پاکستانیوں کو

تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے 2 افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق

ہیڈنگلے سٹیڈیم کے باہرموجود افغان تماشائیوں نے پاکستان کیخلاف میچ کے

دوران افغانستان کی جلدوکٹیں گرنے پر طیش میں آکر جشن منانے والے پاکستانیوں

پر حملہ کردیا۔بیاتا گیا ہے کہ پاکستانی تماشائی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے گرا ونڈ

کے باہر موجود تھے اور افغان بلے باز کی تیسری وکٹ گرنے پر پاکستانی

تماشائی خوشی منا رہے تھے اسی دوران طیش میں آکر افغان تماشائیوں کی بڑی

تعداد نے پاکستانی نوجوانوں پر تشدد شروع کردیا، افغان تماشائیوں نے سٹیڈیم کے

اندر بھی داخل ہو نے کی کوشش کی اور سیکیورٹی گارڈ ز اورگیٹ پر شراب کی

بوتلیں پھینکیں، نعرے بازی کی،پولیس نے ہنگامہ آرائی پر دو افغان باشندوں کو

گرفتار کرلیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply