افغانستان ٹی ٹی پی 0

افغان بھائیوں کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، عمران خان

Spread the love

افغان بھائیوں کی ضروریات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں

افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران

خان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی اور وفد کو یقین دلایا ہے کہ افغان بھائیوں

کی انسانی ضروریات پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے

لیے ہم خوراک، ادویات اور شیلٹرز بھجوا رہے ہیں، افغان بارڈر سے پاکستان آنے والے شہریوں کو

مفت کوویڈ ویکسین لگائی جا رہی ہے، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے عالمی برادری

اپنی ذمہ داری پوری کرے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق

اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سمیت عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں امن و امان

کی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ، اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور

فینسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان سے بارڈر کے راستے پاکستان آمدورفت اور سییکیورٹی امور

کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم نے امن و امان کے قیام کے لئے ضروری ہدایات

بھی دیں۔وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی جس میں

وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20

میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم

نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے کہا

کے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق

ہونی چاہئیں امن و عامہ، صحت، اور پراپرٹی سے متعلقہ انتظامی امور کو مزید سہل اور موثر بنایا

جائے تاکہ شہریوں کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد

کیپیٹل ٹیریٹری کے انتظامی امور اور شہری سہولیات میں بہتری کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس

میں وفاقی وزراء شفقت محمود، اسد عمر، معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور علی نواز

اعوان، ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز اور چیرمین سی ڈی اے اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں چیرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور انتظامی امور

کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کے اسلام

آباد کے شہریوں کو مہیا سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔ دارالحکومت میں شہری سہولیات بین

الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں امن و عامہ، صحت، اور پراپرٹی سے متعلقہ انتظامی امور کو

مزید سہل اور موثر بنایا جائے تاکے شہریوں کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔ترقیاتی منصوبوں کی

پیشرفت پر وزیر اعظم عمران خان نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کو مقررہ

مدت میں مکمل کیا جا ئے تاکہ شہریوں کو اذایت سے بچایا جا سکیں ۔

افغان بھائیوں کی ضروریات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply