افغان بارڈر پر باڑ، قلعوں کی تعمیر آئندہ دسمبرتک مکمل ہوجائیگی ، ترجمان پاک فوج

Spread the love

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور قلعے بنانے کا عمل جا ر ی ہے، پاک افغان سرحد 2611کلومیٹر طویل ہے، 843میں سے 233قلعوں کی تعمیر مکمل ہو چکی، ترجیحی علاقوں میں تیزی کیساتھ تعمیر ی کام کیا گیا،دسمبر 2019تک تمام کام مکمل کرلیا جائے گا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مزید کہا 1200میں سے 802کلومیٹر تک باڑ لگائی جا چکی ہے۔

Leave a Reply