افغان امن کونسل کا قطرمیں طالبان امریکہ مذاکرات پر تحفظات کا اظہار

Spread the love

افغان اعلیٰ امن کونسل نے قطر میں طالبان اورامریکہ کے درمیان مذاکرات پرگہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونیوالے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کیلئے معاون نہیں ہوسکتے،ادھر قطر کے دارلحکومت دوحہ میں واقع طالبان کے دفترمیں تیسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری رہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے دارلحکومت دوحہ میں واقع طالبان کے دفترمیں تیسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری رہے ،مذاکرات میں افغان اعلیٰ امن کونسل نے افغان حکومت کے بغیر بات چیت پر گہرے تحفظات کا اظہار کردیا۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امریکی نمائندوں سے مذاکرات ا تیسرے روز بھی جاری رہے،انہوں نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی بات چیت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔دوسری جانب افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا تھاکہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کے لیے معاون نہیں ہوسکتے۔

Leave a Reply