افغان امن مذاکرات پر طالبان کو اخراجات کی ادائیگی، کانگریس نے ٹرمپ کی درخواست رد کر دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان طالبان کو

مذاکرات کے اخراجات دینے کی درخواست قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے

مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ امریکہ کے عوام کی رقم شدت پسندوں کے

پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے نہیں دی جا سکتی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے

مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان پر مہربان ہوتے ہوئے نوید

سنائی تھی وہ امن مذاکرات کیلئے آنے جانے اور کھا نے پینے کے اخراجات دینے

کے خواہشمند ہیں لیکن قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے درخواست مسترد کردی،

امریکی کانگریس کے ایک عہد یدار نے بتایا ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ

مذاکرات میں شرکت کرنے پر آنیوالے سفری اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے جس

میں کھانا پینا، رہائش اور آمدورفت کے خرچے شامل تھے، واضح رہے امریکی

حکومت اور طالبان کے درمیان اکتوبر سے اب تک دوحہ میں مذاکرات کے چھ

دور ہو ئے ہیں جن کا مقصد امریکہ کو افغانستان سے محفوظ انخلا فراہم کرنا ہے،

یاد رہے گزشتہ ماہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری لمحات

میں منسوخ ہوگئے تھے، ترجمان افغان صدارتی محل نے مذاکرات کی منسوخی

کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا مذاکرات افغان وفد پر قطری حکومت کے اعتراض

پر منسوخ ہوئے۔ جبکہ طالبان نے مذاکرات کیلئے افغان حکومت کے 250 رکنی

وفد پر تنقید کرتے ہو ئے کہا تھا یہ کانفرنس ہے شادی کی تقریب یا دعوت نہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply