افغان امن مذاکرات میں پاکستان، چین ،روس اور ایران کا کردار اہم ،امریکہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کیلئے جہاں پاکستان نے چین، روس اور ایران سے مشاورت کی وہیں امریکا نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازع کے خاتمے میں یہ تینوں ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔بدھ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے رواں ہفتے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں چین کی فوجی، اقتصادی اور سیاسی مصروفیت ملکی سلامتی کے خدشات سے دوچار ہے کیونکہ دہشت گردی افغان سرحد سے چین تک پھیل سکتی ہے اور اپنی علاقائی اقتصادی سرمایہ کاری کا تحفظ چین کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت چاہتا ہے جو ایران کے مقاصد، داعش کے خاتمے، امریکہ ،نیٹو کی موجودگی کو ختم کرنے اور ایرانی خدشات جیسے پانی کے حقوق اور سرحدی سکیورٹی کے تحفظ کی ذمہ دار ہو۔پینٹاگون کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو بتایا گیا کہ روس وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے طالبان سمیت افغانستان میں موجود کرداروں سے وسیع پیمانے پر رابطے میں ہے۔امریکی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مصالحت کی کوششوں میں مدد اور باغیوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پاکستان پر چینی دبا ؤکو جاری دیکھنا چاہتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply