افغان امن عمل میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر، انجیلنا جولی

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی

خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے کہا ہے افغان امن مذاکرات میں

خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انکا

مزید کہنا تھا خواتین کی شمولیت کے بغیرافغان امن مذاکرات نتیجہ خیزثابت نہیں

ہوں گے۔ ہزاروں افغان خواتین امن عمل میں اپنی عدم شمولیت پر گہری تشویش کا

اظہارکرچکی ہیں کہ طالبان سے مذاکرات میں ان کے اور ان کے بچوں کے

حقوق کے تحفظ کا ضامن کون ہوگا۔ عالمی برادری کی امن مذاکرات میں افغان

خواتین کی عدم شمولیت پرخاموشی خطرے کی علامت ہے۔ دوسری طرف

امریکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں درپیش

رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا مذاکرات میں

ان کا صرف اس بات پراصرارہے تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

Leave a Reply