افغان امن ضروری، پاکستان رکاٹوں کے باوجود علاقائی سلامتی کےلئے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے علاقائی امن کےلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، رکاوٹوں کے باوجود پاکستان علاقائی امن وا ستحکام کےلئے کوششےں جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں پاکستان نے کام بھی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹ کام کے سربراہ جنرل جو زف ایل ووٹل نے وفد کے ہمراہ ملا قات کی، جس میں جیواسٹریٹجک انوائرمنٹ ،علاقائی سکیورٹی ،افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنرل جوزف نے کہا خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں ،جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلا متی کےلئے کام کیا اور کرتا رہے گا۔

Leave a Reply