افغان امن روڈ میپ پر عملدرآمد شروع ، انس حقانی سمیت 9ارکان رہا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

افغان حکومت نے امن روڈ میپ کے تحت حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سراج الد ین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں،طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماو¿ں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔ حقانی نیٹ ورک کے رہنما انس حقانی سمیت 9 افراد کو افغا ن خفیہ ایجنسی نے جیل سے رہا کیا ،انس حقانی ، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے اور نیٹ ورک کے موجودہ لیڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں، انہیں افغا ن خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو صوبہ خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونےوالے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہیں ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply