افغانستان ہنگامی امدادی پیکیج

پاکستان نے افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کے ہنگامی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی

Spread the love

افغانستان ہنگامی امدادی پیکیج

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے

کیلئے افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم عمران خان کی

زیر صدارت افغانستان کیلئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی، مشیر برائے خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم

عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔مشیر برائے

قومی سلامتی نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان نے

انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کی امدادی

پیکیج کی منظوری دیدی۔امدادی اشیاء میں 50 ہز ا ر میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور

سردیوں کیلئے سامان شامل ہے۔ افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی

منظوری دی گئی۔اس موقع پر وز یراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونیوالے تمام

افغانی باشندوں کیلئے مفت کووڈ 19 ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

افغانستان ہنگامی امدادی پیکیج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply