India-Pakistan-flags-jtn online

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت افسوسناک ، بھارت

Spread the love

افغانستان کی موجودہ صورتحال

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت نے کہا ہے 10نومبر کو مجوزہ نئی دہلی افغان میٹنگ کے

حوالے سے پڑوسی ملکوں کی دلچسپی کافی حوصلہ افزا ، تا ہم پاکستان کا عدم شرکت کا فیصلہ افسو

سنا ک توہے ، لیکن اس سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ،اجلاس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں امن اور سکیورٹی کی صورتحال پر غوروخوض کیلئے بھار

ت پڑوسی ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ 10نومبر کو نئی دہلی میں منعقد کررہاہے،

جس میں ر و س، ایران اور پانچ وسط ایشیائی ممالک قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، از بکستان اور

ترکمانستان نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کی صدارت

میں اس مجوزہ میٹنگ میں چین اور پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ چین نے فی الحال کوئی جوا ب

نہیں دیا لیکن پاکستان نے میٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع

نے بتایا مجوزہ افغان میٹنگ کے حوالے سے متعد د ملکوں کا حوصلہ افزا ردعمل سامنے آنا اس بات

کا مظہر ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے علاقائی کوششوں کے حوالے سے

بھارت کا کردار کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply