Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media

افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، شاہ محمود قریشی

Spread the love

افغانستان پاکستان پوزیشن واضح

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق

پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ، پاکستان کا مقصد پرامن متحد ،جمہوری اور مستحکم افغانستان ہے،

ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل

جاری رکھے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات افغان

مسئلے کے پر امن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں، افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد پیر کو میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی

پوزیشن واضح ہے،محمد یونس قانونی کی قیادت میں اہم افغان سیاسی وفد سے ملاقات ہوئی،جن سے

افغانستان کے حوالے سے مشاورت کی،۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد پرامن متحد ،جمہوری اور

مستحکم افغانستان ہے، ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان

میں امن اور مفاہمتی عمل جاری رکھے، افغان قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموار

کرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پر امن سیاسی حل کا واحد راستہ ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ

افغانستان میں بدامنی نہ ہو اور ہمسائیہ ممالک اس سے متاثر نہ ہوں،ہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی

نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ سے ڈنمارک کے شہریوں کے کابل سے

انخلاء پر بات ہوئی، ہم نے ڈنمارک کے 380شہریوں کو سہولیات فراہم کیں،ڈنمارک کے شہری

پاکستان پہنچ چکے ہیں، مناسب کارروائی کے بعد انہیں ڈنمارک روانہ کیا جائے گا، افغانستان سے

غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کیلئے پاکستان سہولیات فراہم کررہا ہے، پاکستان اپنا کردار ادا کرتا

رہے گا۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ سے ٹیلیفونک

رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے

تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ

روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرین شراکت داری کے حوالے سے ڈنمارک کی

جانب سے فراہم کردہ معاونت قابل ستائش ہے، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان، گرین شراکت داری

معاہدے کی جلد تکمیل کے متمنی ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال اطمینان بخش ہے، ہمیں

توقع ہے کہ ڈنمارک حکومت، اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’’ٹریول ایڈوائزری‘‘پر

نظرثانی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خطے کی صورتحال کا مکمل ادراک ہے، پاکستان سے بڑھ

کر کوئی ملک افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈنمارک حکومت کی

درخواست پر گذشتہ رات431 افغان شہریوں کو اسلام آباد سے راہداری کی سہولت فراہم کی گئی ۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے اس جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ اور

پاکستانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔اس سے قبل افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں شاہ

محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا جلد قیام اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغان

قیادت موقع کا فائدہ اٹھا کرسیاسی حل کی راہ ہموارکرے۔۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ

افغانستان کی بہتری کیلئیلائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے، ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری

اور مستحکم افغانستان ہے، مل جل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں، عالمی برادری

افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغان قیادت

موقع کافائدہ اٹھا کر سیاسی حل کی راہ ہموارکرے، جامع مذاکرات افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل

کا واحد راستہ ہیں، نہیں چاہتے افغانستان میں بد امنی ہو اور ہمسایہ ممالک متاثر ہوں، امن مخالف

عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنا ہو گی۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا

ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ

عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں

تیزی سے بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ صورت

حال میں افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار

ہوسکے، پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ہم

اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان میں

دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی

مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی

اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

افغانستان پاکستان پوزیشن واضح

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply