افغان جنگ میں آڑھائی لاکھ اموات، امریکہ کے 22 کھرب 60 ارب ڈالرز خرچ

افغانستان سے نصف امریکی فوج نکل چکی ، پینٹاگون

Spread the love

افغانستان نصف امریکی فوج

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے

امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس

کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا تھا کہ امریکی

محکمہ دفاع نے تقریبا 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے۔ 11 ستمبر

تک امریکی فوج کو اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور

سینکڑوں ٹن سازو سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ۔اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ

فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا تاہم کابل سے

شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی

کرنا اب بھی باقی ہے۔سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل میں بیسز اور

فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے

آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے

بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انخلا کے بارے میں

کوئی تخمینہ جاری نہیں کرے گا۔

افغانستان نصف امریکی فوج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply