چین سمیت عالمی برادری کا افغانستان میں ڈورن حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

Spread the love

افغانستان میں ڈورن حملے

بیجنگ /کابل /واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کہ

’’ وہ نہیں جانتے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں امدادی کارکن کی ہلاکت ہوئی یا دہشت گرد کی‘‘

پر چین سمیت عالمی برادری نے امریکہ سے 29 اگست کے ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر

دیا۔امریکی وزیر خارجہ کا سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے بڑا اعتراف انٹونی بلنکن نے

بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈرون حملے میں دہشت گرد

کی ہلاکت ہوئی یا امدادی کارکن کی تاہم ڈرون حملے میں ہلاکتوں کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بریفنگ کے دوران انٹونی بلنکن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، امریکی سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی

کے سربراہ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان میں پائیدار سیاسی انتظام کرنے میں ناکام رہی۔

امریکی اورعالمی میڈیا نے کابل ڈرون حملے میں 10شہریوں کی ہلاکت رپورٹ کی تھی، امریکا نے

29 اگست کے کابل ڈرون حملے میں داعش کا حملہ آور مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ افغانستان میں

امریکی ڈرون حملے میں بے گناہ شہریوں کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر چین سمیت عالمی برادری

نے امریکا سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ڈرون حملے

میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

افغانستان میں ڈورن حملے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply