0

افغانستان میں فوجی چوکی پر حملہ، جھڑپ، 5اہلکار ، 18طالبان ہلاک

Spread the love

افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں طالبان نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے 5حفاظتی اہلکار وں کو ہلاک اور 2کوزخمی کر دیا جبکہ حملے کے بعد پولیس کیساتھ جھڑپ میں 18طالبان بھی مارے گئے ۔ منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افغا ن صوبے فریاب میں طالبان نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ۔ فریاب کی ضلعی شوری کونسل کے رکن عبد الباقی ہاشمی کا کہنا ہے حملے میں 5 حفا ظتی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ فریاب محکمہ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا حملے کے بعد ہونیوالی جھڑپ میں 18طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

Leave a Reply