افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ معاہدہ کے قریب

Spread the love

افغانستان میں فوجی آپریشن

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن یوز) ترجمان دفتر خارجہ نے سی این این کے دعویٰ کہ افغانستان میں

فوجی آپریشن کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ باضابطہ معاہدے کے قریب ہے،اور معاہدہ سے امریکہ

افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کریگا،کی تردید کر دی ہے، سی این

این نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں، پاکستان 2 شرائط پر

ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے، پاکستان کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی کاوشوں اور

بھارت سے تعلقات میں بہتری کی مدد کی شرائط شامل ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے ارکان کو بریفنگ دیتے

ہوئے بتایا پاکستان کیساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امر

یکہ کے مابین معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے

پاکستان اور امریکہ کے مابین ایسے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی، پاکستان اور امریکہ کا

علاقائی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر دیرینہ تعاون ہے، پاکستان اور امریکہ میں باقاعدہ مشاورت

جاری ہے۔

افغانستان میں فوجی آپریشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply