افغانستان میں داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ، دستاویزات بھی برآمد

افغانستان میں داعش کے 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ، دستاویزات بھی برآمد

Spread the love

پشاور (جتن مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں داعش

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز اپنے سماجی رابطوں

کی ویب سایٹ ٹوئیر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ

کیا ہے کہ گزشتہ شب افغانستان کے صوبہ کابل کے ضلع پشئی میں امارت

اسلامیہ افغان طالبان کی خصوصی مسلح یونٹس نے ایک کامیاب آپریشن کے

دوران دہشت گرد تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس ) کے ساتھ مقابلہ کے بعد اس

کے چار دہشت گردوں کو زندہ پکڑ نے سمیت ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ

و اہم دستاویزات اور دیگر سامان برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے-

=پڑھیں= امریکی جنرل کا افغان جنگ میں شکست کا اعتراف
افغان حکومت کے ترجمان کمانڈر ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹ پیغام

ترجمان افغان حکومت اور کمانڈر ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ

میں دیگر تفصیلات نہیں بتائیں، یاد رہے قبل ازیں بھی طالبان فورسز نے ملک

کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے

کئی جنگجوؤں کو ہلاک و زخمی کرنے سمیت حراست میں لینے کے دعوے کر

رکھے ہیں-

=یہ بھی پڑھیں= عالمی اتحاد کا داعش کی باقیات ختم کرنے کا عزم، امریکی جنرل کا انتباہ

اس حوالے سے عالمی اور افغان جنگی امور کے ماہر تجزیہ کار اظہر علی شاہ

المعروف بابا گل نے اپنے کچھ روز قبل ہی اپنے تجزیے میں افغانستان کے

دارالخلافہ کابل میں ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد ائیر پورٹ کے باہر ہونے

والے یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے ان

دھماکوں کی آڑ میں داعش کے سیکڑوں دہشت گردوں کو افغانستان میں داخل

کروائے جانے کا انکشاف کیا تھا-

=ضرور پڑھیں= افغانستان کی سول وار خطے کیلئے تباہ کن ہو گی

جرنل ٹیلی نیٹ ورک آن لائن ( جتن آن لائن ) پر شائع ہونے والے تازہ تجزیے

میں انہوں نے افغانستان میں خانہ جنگی (سول وار) کو خطے کیلئے تباہ کن قرار

دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات میں افغانستان کے عوام

کی بھوک مٹانے کیلئے عالمی برادری اور بالخصوص تمام ہمسایہ ممالک

مشترکہ طور پر جلد از جلد بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں، بصورتِ دیگر

افغانستان میں سول وار کے شروع ہونے کا خطرہ آئے روز بڑھتا جا رہا ہے،

جس سے صرف اکیلا افغانستان ہی نہیں بلکہ پورا خطے بری طرح متاثر ہو گا-

افغانستان میں داعش ، افغانستان میں داعش ، افغانستان میں داعش

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply