تمام ترحربوں کے باوجود افغانستان میں بھارت کو شکست ہوئی، شیخ رشید

تمام ترحربوں کے باوجود افغانستان میں بھارت کو شکست ہوئی، شیخ رشید

Spread the love

پشاور(بیورو چیف،عمران رشید خان) افغانستان میں بھارت شکست

Journalist Imran Rasheed

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضلع خیبر طورخم بارڈر کا دورہ کیا، دورہ کے

موقع پر بارڈر کی سیکورٹی کے صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر سیکورٹی

فورسز کی جانب سے وزیر داخلہ بارڈر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی

گئی- اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے

کہا بارڈر کے دونوں اطراف صورتحال معمول کے مطابق، تجارتی سرگرمیاں

بہتر طریقے سے جاری اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہے- وزیر داخلہ

نے کہا بھارتی میڈیا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی افغانستان

میں موجودگی پر واویلہ کر رہا ہے، امریکہ اور قطر سمیت تمام ممالک کے لوگ

افغانستان گئے ہیں، اگر پاکستان کی عظیم ترین ایجنسی کا چیف وہاں گیا تو یہ

اچھی بات ہے، امید ہے افغانستان کی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو

گی، پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے.

= یہ بھی پڑھیں= اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے 10 ہزار افراد کے انخلاء میں معاونت

کی، پاکستان میں افغانستان سے چار ہزار سے زائد لوگ آئے، بارڈر پر آنیوالے

ہر فرد کو 21 دن کا ٹرانزٹ ویزا دیں گے، افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم

کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے، افغانستان کی ترقی ہماری ترقی ہے۔ وزیر

داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال نے دنیا کی سیاست کو ہلا کر

رکھ دیا ہے، یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے، بھارت نے این ڈی ایس پر پیسے لگانے

سمیت افغانستان میں کھربوں روپے لگائے تھے، مگر بعد میں میڈیا نے دیکھا کہ

بھارتی ایجنسی ” را ” اور ” این ڈی ایس ” کے اہلکار اور سربراہان منہ چھپا کر

افغانستان سے نکل رہے تھے، پاکستان انشاء اللہ قیامت تک قائم رہیگا، ہندوستان

کو بڑی شکست ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا طورخم بارڈر اور دیگر

ملحقہ علاقوں میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں، انڈیا کی حکومت اور میڈیا مہاجر

کیمپ کے حوالے سے غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں،اس لئے

دنیا کے تمام ممالک انڈیا کے جھوٹی پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت افغانستان میں قیام امن کی خواہاں ہے اور ہمیشہ

پُرامن افغانستان کیلئے کردار ادا کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی

سیکورٹی فورسز اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، جس کی بدولت ملک میں

امن قائم ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا افغانستان کیساتھ سرحد پر باڑ

لگانے سے امن و امان کے صورتحال میں بہتری آئی ہے، پاک افغان بارڈر طور

خم پر پاک فوج ایف سی سکیورٹی فورسز، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے

اداروں کی بہتر حکمت عملی کی بدولت سکیورٹی اور امن و امان کے صورتحال

میں بہتری آئی ہے- وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا طورخم بارڈر پر دونوں اطراف

سے آنے اور جانے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت میں مشکلات میں کمی

کیلئے ایف آئی اے ایمیگریشن اور دیگر سٹاف میں اضافہ کیا جائیگا- افغانستان

میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہو جائیں

گی، طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے مسافروں کو تمام تر سہولیات کی

فراہمی کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی-

=-= شیخ رشید کا دورہ طورخم، سخت سکیورٹی انتظامات

شیخ رشید کے دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل

رضوان نذیر، سی سی پی او پشاور عباس احسن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم

ریاض، این ایل سی کرنل عزیز، لیفٹیننٹ کرنل جعفر میجر اسد اور دیگر

سکیورٹی فورسز کے آفیسرز بھی موجود تھے- وزیر داخلہ شیخ رشید کے دورہ

طورخم بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جس کے لئے

ایف سی، سیکورٹی فورسز، پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں کے بھاری نفری

تعینات کی گئی تھی-

افغانستان میں بھارت شکست ، افغانستان میں بھارت شکست ، افغانستان میں بھارت شکست

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply