0

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے دنیا کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے،جنرل باجوہ

Spread the love

افغانستان میں انسانی بحران

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں

انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے

ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال

پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی

بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے

دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے

افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی

تعریف کی، نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور

تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی

صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا.

افغانستان میں انسانی بحران

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply