افغانستان میں انسانی المیے کا خطرہ اور ہمسایہ ممالک کی ذمہ داریاں

افغانستان میں انسانی المیے کا خطرہ اور ہمسایہ ممالک کی ذمہ داریاں

Spread the love

(تحریر:- سینئر صحافی و تجزیہ کار اظہر علی شاہ المعروف بابا گل) افغانستان میں انسانی المیے

Journalist and annalist Sayed Azher Ali Shah

تخت کابل کو فتح کرنے کے بعد افغان طالبان یا اسلامی امارات افغانستان کی

اصل آزمائش شروع ہو گئی ہے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پوری پوری

کوشش ہے کہ وہ دیگر اسلامی ملکوں کی طرح افغانستان میں بھی بدامنی اور قتل

و عارت گری کو فروغ دیں، اس مذموم مقصد کے لئے ہی امریکہ اور اس کے

اتحادیوں نے حالات خراب ہوتے ہی شام اور عراق سے داعش کے د ہشت گردوں

کو افغانستان منتقل کرنا شروع کیا تھا جس پر روس اور ایران نے احتجاج کیا تھا،

کابل ائیرپورٹ دھماکوں کے پس منظر میں یہ اطلاعات اور خبریں بھی گردش

کرتی رہیں کہ ان دھماکوں کا اصل مقصد کابل ائیرپورٹ پر موجود سیکڑوں

داعشی دہشت گردوں کو ائیرپورٹ کے احاطے سے بحفاظت کابل شہر میں داخل

کرنا تھا جس میں امریکی فوج کامیاب رہی، ان داعشی دہشت گردوں کے بارے

میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ انہیں ان طیاروں کے ذریعے کابل منتقل

کیا گیا تھا جن طیاروں کے ذریعے افغانستان چھوڑنے والے عام شہریوں اور

امریکی فوجیوں کا انخلاء کیا جا رہا تھا، یہ طیارے واپسی پر ان دہشت گردوں کو

کابل ائیر پورٹ پہنچاتے تھے-

=یہ بھی پڑھیں= کابل ائیرپورٹ کے باہر خودکش دھماکوں کے ہولناک پوشیدہ مقاصد

اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو استعمال۔ کرنے میں

کامیاب نہیں ہو سکے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ افغان طالبان اپنے پرائے چہروں

کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہ چھوٹی چھوٹی نشانیوں کے زریعے غیروں کی

شناخت باآسانی کر لیتے ہیں، جبکہ پاکستان، ایران، روس اور چین کے خفیہ

ادارے بھی طالبان کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہے ہیں، لہذا توقع ہے کہ

دہشت گرد گروہ المعروف داعش خراسانی افغانستان میں امریکہ کی توقعات پوری

نہیں کر سکے گا-

=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

افغانستان کو اس وقت خوردنی اجناس اور فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے، افغان

شہری بھوک کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ایک طرف افغان بینکوں میں پیسے ختم

ہو چکے ہیں تو دوسری طرف افغان کرنسی کی قدر تیزی کے ساتھ گر رہی ہے،

پاکستان، چین، روس اور ایران کا فرض بنتا ہے کہ وہ افغانستان میں اشیائے

خورو نوش کی کھیپ فوری پہنچانے کا اہتمام۔ کریں قبل اس کے کہ بہت دیر ہو

جائے اور بھوک کی یہ کیفیت انسانی المیوں میں تبدیل ہو جائے-

افغانستان میں انسانی المیے ، افغانستان میں انسانی المیے ، افغانستان میں انسانی المیے

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply