افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہونی چاہئے، ملالہ یوسف زئی

Spread the love

افغانستان لڑکیوں کو تعلیم

اسلام آباد /لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ

یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان

کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغان لڑکیوں

اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو، افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔

ترسیلات زر کا مضبوط رجحان جاری، اگست 2021ء میں 2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کارکنوں کی ترسیلات زر کا مضبوط رجحان جاری رہا اور اگست 2021ء میں وہ 2.66 ارب ڈالر تک

پہنچ گئیں۔ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ آنے والی رقوم اوسطاً 2.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہیں

اور مسلسل پندرہ مہینہ ہے کہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ

سے ترسیلات زر اگست میں 26.8 فیصد (سال بسال) بڑھ گئیں جو اس مہینے کے لیے پوری دہائی کی

بلند ترین شرح نمو ہے۔ ماہ بہ ماہ بنیاد پر آنے والی رقوم جولائی سے معمولی سی کم تھیں جس سے

عید کے بعد کی معمول کی سست روی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم یہ موسمی کمی اس سال تاریخی

رجحانات کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔ مجموعی طور پر 5.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اس سال

کے پہلے دو مہینوں کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد بڑھیں۔ اگست

2021ء کے دوران آنے والی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (694 ملین ڈالر)، متحدہ عرب

امارات (512 ملین ڈالر)، برطانیہ (353 ملین ڈالر) اور امریکہ (279 ملین ڈالر) سے آئیں۔گذشتہ سال

سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری کے اسباب میں باضا بطہ طریقوں کے استعمال کی

ترغیب دینے کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات، کووڈ 19 کی بنا پر سرحد

پار سفر میں کمی، وبا کے دوران پاکستان کو بھیجی جانے والی فلاحی رقوم اور زرمبادلہ مارکیٹ

کے منظم حالات شامل تھے۔

افغانستان لڑکیوں کو تعلیم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply