0

افغانستان سے انخلا میں سنجیدہ ہیں، پومپیو

Spread the love

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کیلئے سنجیدہ ہے ۔دوسری طر ف قطر میں افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان امن مذاکرات کی شرائط پر اتفاق کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچ گئے۔ادھر ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان 6 روزہ مذاکرات ہوئے جس میں امریکی وفد سے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا پر بات ہوئی اور دیگر اہم معاملات پر بھی بات چیت میں پیشرفت ہوئی۔ قطر مذاکرات میں طالبان کی پالیسی بہت واضح تھی افواج کے انخلا کا معاملہ طے ہونے تک دیگر معاملات پر پیشرفت نہیں ہوگی۔ بات چیت کیلئے قطرکے تعاون کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی سے متعلق معاہدہ اور کابل انتظامیہ سے بات چیت کی خبروں میں صداقت نہیں۔ حساس اور غیرحل شدہ معاملات پر مذاکرات کیلئے مستقبل میں بات چیت کی جائے گی اور مذاکرات میں معاملات کامناسب اور پراثر حل تلاش کیا جائےگا۔

Leave a Reply