افغان جنگ میں آڑھائی لاکھ اموات، امریکہ کے 22 کھرب 60 ارب ڈالرز خرچ

افغانستان سے انخلا کا عمل 95فیصد سے زائد مکمل ہو گیا، امریکہ

Spread the love

افغانستان سے انخلا عمل

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا

عمل 95 فیصد سے زائد مکمل ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج

کا انخلا عمل 95فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔ 984سی 17طیاروں کے ذریعے ضروری سامان

افغانستان سے نکال لیا گیا، افغانستان میں قائم 7 فوجی اڈے بھی افغان وزارت دفاع کے حوالے کر

دیئے گئے ہیں۔

طالبان اقتدار میں آئے تو ان کیساتھ کام کریں گے،برطانوی وزیر دفاع

برطانیہ نے عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کیساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا،

برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر طالبان اقتدار میں آئے تو ان کیساتھ کام کریں گے۔ برطانوی

وزیر دفاع بین ویلیس نے انٹرویو میں کہا کہ اگر طالبان بعض بین الاقوامی ضوابط کی پاسداری کریں

تو برطانوی حکومت ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں تو برطانیہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا، انہوں

نے تسلیم کیا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنا ایک متنازع معاملہ ہوگا۔

افغانستان سے انخلا عمل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply